ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمنی قبائلی عمائدین کی نقل و حرکت مقیّد کرنے کے لیے حوثیوں کے اوچھے حربے

یمنی قبائلی عمائدین کی نقل و حرکت مقیّد کرنے کے لیے حوثیوں کے اوچھے حربے

Wed, 31 Oct 2018 17:20:13  SO Admin   S.O. News Service

دبئی31اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) یمن میں حوثیوں نے قبائلی عمائدین کی نقل و حرکت پر روک لگانے اور جنگجوؤں کو اکٹھا کرنے کے لیے اُن پر دباؤ ڈالنے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے لیے حوثیوں کی جانب سے عمائدین کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حوثیوں کی جانب سے "جنرل اتھارٹی برائے قبائلی اُمور" کے قیام کا اعلان بھی اس مقصد کے تحت عمل میں آیا ہے۔

حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے قبائلی امور کے محکمے کی تشکیل نو اور اسے حوثی ملیشیا کے زیر انتظام ایک اتھارٹی میں بدل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

المشاط کی جانب سے جاری فیصلے کے تحت نئی اتھارٹی میں حوثیوں کے ہمنوا قبائل کے عمائدین کو مقرر کیا جائے گا تا کہ ان شخصیات کے پیروکاروں کو لڑائی کے محاذوں پر بھیجنے کی راہ ہموار ہو سکے۔


Share: